وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہر وزارت کا ہر دو ماہ بعد جائزہ لے کر ان کی کارکردگی جانچیں گے ، کسی وزارت کی کارردگی خراب ہوئی تو تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اچھے نتائج کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو سراہا جائے گا ، جہاں پر خرابیاں ہیں انہیں دور کرنے کی کوشش کریں گے۔
معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے، شہباز شریف
انہوں نے کہا کہ معیار پر پورا اترنے والے ہمارے سروں کا تاج ہیں ، این ڈی ایم اے ایک جاندار ادارہ بن چکا ہے، حالیہ بارشوں سے متعلق این ڈی ایم اے حکام سے میٹنگ کی ، سوات واقعہ انتہائی دلخراش حادثہ تھا۔ آئندہ موثر اقدامات کیلئے سانحہ سوات سے سیکھنا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح پر جانا معیشت کی بہتری کی عکاسی ہے ، معیشت کی بہتری کیلئے مل کر کاوشیں کر رہے ہیں۔