ریاض، وزیر اعظم شہبازشریف نے فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کے موقع پر ورلڈ اکنامک فورم کے صدر بورگا بغینڈے سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات عالمی اقتصادی فورم کی قیادت کی درخواست پر ہوئی، ملاقات میں عالمی اورعلاقائی اقتصادی تعاون، پائیدار ترقی، سرمایہ کاری کے مواقع اور عالمی چیلنجز پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بورگا بغینڈے نے وزیراعظم شہباز شریف کو 2026 میں ہونے والے ڈیووس اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی، جسے وزیر اعظم نے خوش دلی سے قبول کیا۔
ڈیجیٹل نظام کی وجہ سے کرپشن میں کافی حد تک کمی آئی، غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم
حکومت کی جاری ساختی معاشی اصلاحات، مالیاتی نظم و ضبط اور سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات پر روشنی ڈالی، پاکستان کی ترجیحات میں معاشی استحکام، نوجوانوں کی صلاحیتوں کا بہتراستعمال، ڈیجیٹل تبدیلی اور برآمدات کا فروغ شامل ہیں۔
وزیراعظم نے غذائی تحفظ کے مستحکم نظام کی تشکیل میں عالمی فورم کی شراکت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے لیے عالمی تعاون کوانتہائی اہم سمجھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اورمشرق وسطیٰ کے درمیان اقتصادی و تجارتی روابط کا ایک قدرتی پل ہے، اور خطے میں امن ہی خوشحالی کے راستے کھول سکتا ہے۔
بورگا بغینڈے نے عالمی فورم میں پاکستان کے فعال کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں اقتصادی تعاون اور پائیدار ترقی کے فروغ میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عالمی اقتصادی فورم کے درمیان باہمی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پراتفاق کیا گیا۔
