وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے دورے پر روانہ ، کئی معاہدوں پر دستخط ہونگے

وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے دورے پر روانہ ، کئی معاہدوں پر دستخط ہونگے


وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے وزیراعظم انوار ابراہیم کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر کوالالمپور روانہ ہو گئے۔

 نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار، وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ  اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔

مشتاق احمد اسرائیلی حراست میں محفوظ  ، تمام پاکستانیوں کی فوری واپسی کیلئے سرگرم ہیں ، دفتر خارجہ

سرکاری حکام کے مطابق وزیراعظم کی ملائیشیا کے وزیر اعظم سے ملاقات ہو گی جس دوران مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

حکام کے مطابق ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ  تجارت، آئی ٹی و ٹیلی کام، حلال انڈسٹری اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا جائے گا۔ عوامی روابط بڑھانے کے لئے تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر بھی گفتگو ہو گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top