وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ

 وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ


 وزیراعظم شہباز شریف دور روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد لندن روانہ ہو گئے۔

ریاض کے ڈپٹی گورنر محمد بن عبد الرحمان نے وزیراعظم کو ائیر پورٹ پر رخصت کیا ، اس موقع پر وزیر خارجہ اسحق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم دورہ برطانیہ کے بعد امریکا بھی جائیں گے جہاں وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ایک ملک پر جارحیت دونوں ملکوں کیخلاف حملہ تصور ہو گا ، پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض پہنچنے پر شاندار استقبال پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی دن دگنی ، رات چوگنی ترقی کرے اور نئی بلندیوں کو چھوئے، ان شا اللہ!۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top