وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات ہوئی جس میں تجارت بڑھانے پر زور دیا گیا۔
وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شامل تھے۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ، جس میں پاک امریکہ تجارتی تعلقات، توانائی کے منصوبے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور خطے کی اقتصادی ترقی پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ترکیے روسی تیل خریدنا بند کرے ، اہم تجارتی معاہدے کرینگے ، ڈونلڈ ٹرمپ
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارت بڑھانے پر زور دیتے ہوئے آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
ملاقات کے بعد وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدر سے ملاقات بہت اچھی رہی، پاکستان ایک بڑی ابھرتی ہوئی تجارتی منڈی ہے، پاکستان امریکا کیلئے بڑی تجارتی مارکیٹ ہے۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا اجلاس، سیکریٹری جنرل کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کے معاشی امکانات کی تعریف کی اور کہا امریکا پاکستانی معیشت کے استحکام کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے، دنیا دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرتی ہے۔
ملاقات سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عظیم رہنما اور شاندار شخصیت قرار دیا۔