وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحق ڈار تھوڑی دیر میں نیویارک پہنچیں گے۔
دونوں رہنما اقوام متحدہ کی 80 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرینگے ، رواں ہفتے وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کی تیس سے زائد اہم ملاقاتیں شیڈول کی گئی ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف کی چند گھنٹوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔
جب جنگیں نہ رکوا سکے تو اقوام متحدہ کا کیا فائدہ ؟ دنیا غزہ جنگ بندی کیلئے کردار ادار کرے ، ڈونلڈ ٹرمپ
وزیراعظم ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عالمی رہنمائوں کے اعزاز میں ڈنر میں بھی شرکت کرینگے جبکہ اہم سکیورٹی میٹنگ ، گیٹس فاونڈیشن اور آئی ایم ایف کے سربراہان سے بھی ملاقات کرینگے۔
وزیراعظم امیر قطر ، آئی ایم ایف کی صدرکرسٹلینا جیورجیوا اور چینی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے ، وزیراعظم فلسطین کے امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
امریکی صدر کی حماس کو آخری وارننگ، خطرناک نتائج کی دھمکیاں
اس کے علاوہ اسحق ڈار سعودی، چینی، قطری، متحدہ عرب امارات، آسٹریا ، کویتی اور دوسرے دوست ممالک کے رہنمائوں سے ملاقات کرینگے۔