اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، اتحادی حکومت کے معاملات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے، جس کے ساتھ تعلقات کو وہ احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی، جمہوری استحکام اور عوامی فلاح کے لیے تمام اتحادی جماعتوں کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔
پیپلز پارٹی کے وفد نے غزہ امن معاہدے میں پاکستان کے تعمیری اورمثبت کردار پروزیراعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں سیاسی و پارلیمانی امور کے حوالے سے آئندہ لائحہ عمل پر بھی گفتگو ہوئی۔
اسلام آباد میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر سیل، ضلعی انتظامیہ کی کارروائی
پیپلز پارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نیئر بخاری اور دیگر رہنما شامل تھے جبکہ حکومت کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا خواجہ آصف، احسن اقبال، عطا تارڑ اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔