وزیراعظم شہبازشریف اور چودھری نثار کے درمیان اہم ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف اور چودھری نثار کے درمیان اہم ملاقات


وزیراعظم شہبازشریف اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چودھری نثار کی خیریت دریافت کی،وزیراعظم نے چودھری نثار سے کہا کہ آپ تو ہمیں بھول گئے ہیں،جس پر چودھری نثار نے جواب دیا کہ آج کل بیمار رہتا ہوں، وزیراعظم نے کہا اللہ آپ کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔

دنیا کے سب سے بڑےیوتھ فٹبال ایونٹ ’’ناروے کپ‘‘ کا 26 جولائی سے آغاز

وزیراعظم نے چودھری نثار کو مسلم لیگ ن میں واپسی کی دعوت دے دی،چودھری نثار نے صحت ٹھیک ہونے اور رفقا سے مشاورت کا مؤقف اختیار کیا۔

چودھری نثار نے اپنی رہائشگاہ آمد پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا،ملاقات کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف چودھری نثار کی رہائش گاہ سے واپس روانہ ہوگئے ۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top