وزیراعظم جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، نئے معاشی معاہدوں کا امکان

وزیراعظم جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، نئے معاشی معاہدوں کا امکان


لاہور، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف آئندہ دنوں میں سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے۔

ان کے مطابق اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان متعدد نئے معاہدے طے پانے کا امکان ہے، جن میں خاص طور پر معاشی اور تجارتی شعبے کے معاہدے شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہمیشہ سے برادرانہ اور قریبی رہے ہیں اور وزیراعظم کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

وفاقی وزیر کے مطابق سعودی عرب پاکستان کا ایک بڑا معاشی شراکت دار ہے اور حالیہ برسوں میں مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دی گئی ہے۔

رانا تنویر حسین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ دورہ نہ صرف سرمایہ کاری اور معیشت کے نئے دروازے کھولے گا بلکہ توانائی، انفراسٹرکچر اورتجارت جیسے اہم شعبوں میں بھی نئے مواقع فراہم کرے گا۔

ٹرمپ کا غزہ منصوبہ اسلامی ممالک کی تجاویز سے مختلف ہے، اسحاق ڈار

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان خطے میں معاشی استحکام اور ترقی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top