وزارت خزانہ

وزارت خزانہ


وزارت خزانہ نے ملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں ، دستاویز کے مطابق ملکی و غیر ملکی قرض کا حجم 75 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق ملکی قرض 51 ہزار، بیرونی قرض 24 ہزار ارب ہو گیا ہے، دسمبر تا فروری تین ماہ میں قرضوں میں ایک ہزار 338 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 3 ارب 81 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرضہ لیا گیا

وزرات خزانہ نے بتایا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران حکومت نے مختلف سرکاری وزارتوں اور اداروں کو مجموعی طور پر 942 ارب 99 کروڑ روپے کی سبسڈی، گرانٹس اور قرضوں کی مد میں فراہم کیے۔

سبسڈی کی مد میں 237 ارب 31 کروڑ روپے جاری کیے گئے جن میں پاور سیکٹر کو سب سے زیادہ 218 ارب 31 کروڑ روپے دئیے گئے ۔ پیسکو کو 2 ارب 40 کروڑ جبکہ ہا ئوسنگ فنانس سکیم کے لیے 5 ارب 79 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top