واضح نہیں آزاد کشمیر کا وزیراعظم کون ہوگا؟ نیئربخاری

واضح نہیں آزاد کشمیر کا وزیراعظم کون ہوگا؟ نیئربخاری


پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئرحسین بخاری کا کہنا ہے کہ ابھی واضح نہیں کہ آزاد کشمیرکا وزیراعظم کون ہوگا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس جماعت کے پاس مطلوبہ نمبر ہوں اس کا حق ہے حکومت بنائے۔

پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 5 ارکان کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

کسی بھی سیاسی جماعت کےپاس اکثریت نہیں ہے، اگر چودھری انوار الحق اکثریت برقرار نہیں رکھ سکے تو اس میں پیپلزپارٹی کی کوئی غلطی نہیں ہے، ہم نے سسٹم کو چلانا ہے اور پارلیمانی نظام کو آگے لیکرچلنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پارٹی پولٹیکل سسٹم کوچلنےدینا چاہتی ہے، 2022میں بھی ہم نے آئینی طریقے سے حکومت ختم کی تھی، اگر کوئی شخص اپنی جماعت سے الگ ہونا چاہتا ہے تو اس کو جبر سے نہیں روکا جاسکتا۔

جمہوری عمل میں جہاں بھی ملکی مختلف سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوں وہاں سیاست سے معاملات آگے بڑھتے ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی  فارورڈ بلاک کے 5 وزرا نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

بیرسٹر سلطان محمود چودھری گروپ نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان  کیا اور پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 5 ارکان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں یاسر سلطان اور چودھری ارشد شامل ہیں۔

اسلام آباد، تہران، استنبول ٹرین کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں، حنیف عباسی

سردار محمد حسین، چودھری اخلاق اور چودھری رشید نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔پانچوں ارکان نے فریال تالپور اور چودھری ریاض سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا۔

فارورڈ بلاک سے تعلق رکھنے والے ملک ظفر اقبال نے بھی پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے اراکین کی شمولیت کے بعد پیپلز پارٹی کے پارلیمانی گروپ کی مجموعی تعداد 23 تک پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں عدم اعتماد لانے اور آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی منظوری دی تھی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top