وادی نیلم و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
ضلعی ہیڈ کوارٹر آٹھمقام ،کنڈلشاہی،چلہانہ سالخلہ سب ڈویژن شاردہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،اس کےعلاوہ وادی لیپہ میں بھی زلزلہ آیا،،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
ملک بھر کے بینکوں میں یکم جنوری کو چھٹی کااعلان
زلزلے کی شدت کتنی تھی ابھی تک اس حوالے سے معلومات سامنے نہیں آسکیں ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔واضح رہے وادی نیلم و گردونواح کے علاقے اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔