نیپرا

نیپرا


نیپرا نے بجلی کی بنیادی قیمتوں میں اوسط ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی تاہم لائف لائن صارفین اس ریلیف سے محروم رہیں گے۔

فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلیے نرخ 10 روپے 54 پیسے فی یونٹ جبکہ 101 سے 200 یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین کیلیے 13 روپے 01 پیسہ فی یونٹ ہونگے۔

بجلی کے بل سے پی ٹی وی فیس کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری

نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 100 یونٹ پر 22 روپے 44 پیسے فی یونٹ ، 101 سے 200 یونٹ پر 28 روپے 91 پیسے جبکہ 201 سے 300 یونٹ پر 33 روپے 10 پیسے فی یونٹ نرخ مقرر کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے ٹی او یو نان پروٹیکٹڈ صارفین 41 روپے 78 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top