نیسلے پاکستان این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کو 3 لاکھ لیٹر پینےکاصاف پانی فراہم کر رہا ہے ۔
نیسلے پاکستان نے کے پی اور گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرین کو 2 لاکھ لیٹرپینےکاصاف پانی فراہم کیا ۔اس کے علاوہ پنجاب کے متاثرہ اضلاع کے لیے مزید ایک لاکھ لیٹر پینےکاصاف پانی فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
نیسلے سی ای او جیسن ایوانسینا کا کہنا ہے کہ متاثرہ کمیونٹیز کے لیے پینےکاصاف پانی سب سے بڑی ضرورت ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے نیسلے پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔