نوشہرہ کے علاقے پلوسی میں جائیداد کے تنازع پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں دو سگے بھائی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی جھگڑے کا شاخسانہ ہے، جس کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے کرشواہد اکٹھے کیے۔
کے ٹو میں برفانی تودہ آ گرا، ہائی پورٹرجاں بحق، 3 غیرملکی کوہ پیما زخمی
جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور علاقے میں صورتحال کو قابو میں رکھا جا رہا ہے۔