نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خبر افواہ ہے، یہ کسی کی خواہش تو ہوسکتی لیکن حقیقت نہیں۔
حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کیلئے قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت مشکل نہیں، پیپلزپارٹی کے بغیر حکومت بنانا ممکن نہیں تھا، مشکل وقت میں ساتھ دینے والی پیپلزپارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہماری اتحادی ہے اور رہے گی، پیپلزپارٹی نے وزارتیں لینے کی کوئی خواہش ظاہر نہیں کی۔
خارجہ امور پر بات کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہمسایہ ملک کی جانب سے شروع کی گئی جنگ میں پاکستان نے 9 سے 10 مئی کی رات بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور ہوا و فضا میں بھارت کو بدترین شکست ہوئی۔
بھارت اپنی مرضی ہم پر مسلط نہیں کر سکتا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
انہوں نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو کامیابی عطا کی اور پاکستان عالمی سطح پر سلامتی کونسل کی صدارت کر رہا ہے جو اس کے نایاب مقام کی عکاسی کرتا ہے۔
اسحاق ڈار نے ایران کے ساتھ دوستی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے دیکھا کہ پاکستان اس کا سچا دوست ہے اور ایران میں پاکستان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔
انہوں نے اسرائیل کے ایران پر حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان نے ایران کا بھرپور ساتھ دیا۔