ندا صالح اورنج لائن میٹرو کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور بن گئیں،ندا صالح نے اورنج لائن میٹرو میں باقاعدہ ٹرین ڈرائیونگ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
اسسٹنٹ منیجر پی آر اورنج لائن طحہٰ خان کا کہنا ہے کہ ندا صالح نے جدید میٹرو ٹرین کی ڈرائیونگ کیلئے ٹریننگ مکمل کی،میٹرو ٹرین کیلئے ڈرائیورز کو چینی اور پاکستانی ٹرینرز نے ٹریننگ دی۔
مودی میں ہمت ہے تو ٹرمپ کو جھوٹا کہہ کر دکھائے،راہول گاندھی
واضح رہے اورنج لائن ٹرین کو متعارف ہوئے تقریباً 5 سال ہونے کو ہیں اور اس کے افتتاح سے لے کر آج تک کروڑوں مسافروں نے اس ٹرین سے استفادہ کرتے ہوئے پرسکون سفر کیا۔
اورنج لائن ٹرین علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک 26 اسٹیشن سے ہر پانچ منٹ بعد روزانہ صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک سفر کرتی ہے۔