نجی حج کمپنیوں اور ذیلی کمپنیوں کو بکنگ کی اجازت – ہم نیوز

نجی حج کمپنیوں اور ذیلی کمپنیوں کو بکنگ کی اجازت – ہم نیوز


وزارتِ مذہبی امور نے نجی حج منظم کمپنیوں اور ذیلی کمپنیوں کو بکنگ کی اجازت دے دی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق وزارت نےنجی حج کمپنیوں کوبکنگ کی اجازت دے دی ہے، رواں سال نجی حج اسکیم کی بکنگ 10 جنوری سے 31 جنوری تک جاری رہے گی۔

وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت مختلف حج پیکیجز کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کی ہیں، تفصیلات کے مطابق نجی اسکیم کے بنیادی حج پیکیج پونے 11 لاکھ سے ساڑھے 21 لاکھ کے درمیان رکھے گئے ہیں۔

سرکاری اسکیم کے تحت 5 ہزار مزید عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے

حج منظم کمپنیاں سہولت کی فراہمی کے معاہدے (SPA)کے مطابق پرائیویٹ عازمینِ حج کی بکنگ کریں گی، اضافی سہولیات کے باعث 30 لاکھ سے زائد حج پیکیج ’حج پالیسی فامولیشن کمیٹی‘ سے منظور کروانا ہو گا

حج منظم کو 30 لاکھ سے زائد حج پیکیج کی منظوری کے وقت لازمی طور پر مکمل تفصیل فراہم کرنا ہوں گی، 3 ملین سے زائد حج پیکیج بیچنے اور خریدنے والوں کے کوائف ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top