ناران میں بابوسر ٹاپ جانے والا مرکزی راستہ جھلکنڈ کے مقام پر سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گیا ہے۔
ترجمان محکمہ سیاحت نے سیاحوں اور مسافروں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے گریزکی ہدایت کی ہے۔
بارش کی ایک اور خطرناک لہر، راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ
محکمہ سیاحت کے مطابق متاثرہ مقام پرراستہ کلیئر کرنے کا کام جاری ہے، تاہم مسلسل بارشوں اوردشوارگزارعلاقے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔
سیاحوں کو متبادل راستے اختیارکرنے اورمحکمہ سیاحت کی ہدایات پرعمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے، مزید ہدایات اوراپ ڈیٹس کے لیے مسافرمقامی حکام یا سیاحت مراکزسے رابطے میں رہیں۔