پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 26 ارکان کی نااہلی ریفرنس کے معاملے پر آج ہونے والے مذاکراتی سیشن میں اپوزیشن نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ ہم نے ارکان کی کوئی لسٹ نہیں بھیجی نہ ہی مذاکراتی کمیٹی پر کوئی مشاورت کی ہے۔ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ مصروف ہوں ان کے جانے کے بعد اس معاملے کو دیکھیں گے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی معطلی، حکومت نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی
یاد رہے کہ 11 جولائی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن کے معطل ارکان کی نااہلی ریفرنس کے معاملے پر دونوں طرف سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 28 جون کو پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریر کے دوران احتجاج کرنے پر اسپیکر ملک احمد خان نے اپوزیشن کے 26 ارکان کو معطل کرکے ان کی نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔