نائب وزیراعظم 25 تا 26 اگست کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے،اسحاق ڈارڈھاکا کے دورے کے بعد جدہ روانہ ہوں گے۔
اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شریک ہوں گے،اجلاس میں فلسطین کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں مشترکہ حکمت عملی پر غور ہوگا۔اسرائیلی جارحیت اور غزہ پر فوجی کنٹرول کے منصوبے پر بھی بات چیت ہوگی۔
ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا
او آئی سی وزرائے خارجہ فلسطینی عوام کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر غور کرینگے،پاکستان ہمیشہ عالمی فورمز پر فلسطینی عوام کی حمایت کرتا رہا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اجلاس میں فلسطین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے،وہ اسرائیل کے تمام مقبوضہ علاقوں بشمول یروشلم سے انخلا کا مطالبہ کرینگے۔
پاکستان کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی فوجی کنٹرول کے منصوبے کو مسترد کیا جائے گا،پاکستان فلسطینی عوام کے لئے فوری انسانی امداد کی ضرورت پر زور دے گا۔
بخار، جسم درد، سوزش،معدہ، سینہ، گلے، فنگل انفیکشن کی جعلی دوائیں فروخت ہونے کا انکشاف
نائب وزیراعظم اجلاس میں فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبے کو دہرائیں گے،اسحاق ڈار کی اہم رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔