اسلام آباد: نئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا انتخاب کیسے ہو گا؟ طریقہ کار منظر عام پر آگیا۔
علی امین گنڈاپور نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اور وہ کل بروز جمعرات کو اپنا استعفیٰ گورنر کو ارسال کریں گے۔
جس کے بعد گورنر استعفیٰ کی سمری پر 48 گھنٹوں میں دستخط کر کے استعفیٰ کی منظوری دیں گے۔
وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد خیبر پختونخوا کی کابینہ بھی تحلیل ہو جائے گی۔
استعفیٰ کی منظوری کے بعد پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نئے وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کی توثیق کی جائے گی۔
نامزد وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے اسپیکر کی جانب سے اسمبلی اجلاس طلب کیا جائے گا۔ اور پھر اسمبلی اجلاس میں ووٹنگ کے ذریعے نامزد وزیر اعلیٰ کو اپنی اکثریت ثابت کرنا ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: امید کرتا ہوں سہیل آفریدی ایماندار ٹیم بنائیں گے، جنید اکبر
خیبر پختونخوا اسمبلی میں اراکین کی کل تعداد 145 ہے۔ اور اکثریت کے لیے 73 ارکان کی حمایت درکار ہو گی۔ اس وقت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 90 سے زائد اراکین کی اکثریت حاصل ہے۔