وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا ماضی ریاست مخالف رہا ہے، اب دیکھنا ہوگا کہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد ان کا رویہ کیسا ہوتا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ وقت بتائے گا کہ وہ پروپاکستان رویہ اپناتے ہیں یا تنگ نظری سے کام لیتے ہیں، ہمیں حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پردلی خوشی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پرجتنا ظلم کیا، تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، ہم غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
اللہ نہ کرے کہ افغانستان کے ساتھ اتنا بگاڑ پیدا ہو کہ کشیدگی مزید بڑھے، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان سے تعلقات بہتر ہوں، وہ ہماری شکایات کا ازالہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہاجرین کی باعزت واپسی کا بندوبست ہونا چاہیے اورافغانستان سے غیرقانونی لوگوں کی آمد بند ہونی چاہیے۔
1947 میں پاکستان کو آزادی ملی تو افغانستان کے بھارت سے قریبی تعلقات تھے اورآج بھی دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہیں۔
ہرریاست کو اپنے تعلقات رکھنے کا حق ہے لیکن افسوس ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کی جا رہی ہے، ہماری سرزمین کی حرمت کا احترام کریں، ہم بھی ان کی حرمت کا خیال رکھیں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کا عمل آج شروع ہو جائے گا، سلمان اکرم راجہ
وزیردفاع نے خبردارکیا کہ اگرحملوں اورشہادتوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بگاڑ پیدا ہوگا۔