پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمتوں سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آیا ہے ۔
حکومت پنجاب نے ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ 2018 کو ختم کر دیا،اب نئے بھرتی ہونے والے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر ہونے پر بھی پنشن نہیں ملے گی۔
سندھ کے نوجوانوں کیلئے نادرا نے نوکریوں کا اعلان کر دیا
نئی محکمانہ بھرتیاں بنیادی پے اسکیل کے بجائے یک مشت تنخواہ پر کی جائیں گی،فیصلہ سرکاری خزانے پرپنشن کی مد میں مالی بوجھ کم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ جو اقدامات 2018 کے قانون کے تحت پہلے ہو چکے ہیں ، وہ برقرار رہیں گے۔
 
				