اسلام آباد: بھارت کی جانب سے ایک بار پھر پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کیا جانے لگا۔ پاکستانی سفارتکاروں کو مدت ختم ہونے سے قبل ہی گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
بھارت ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا۔ اور نئی دہلی میں موجود پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کیا جانے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتکاروں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ جبکہ پاکستانی سفارتکاروں کے گھروں میں انٹرنیٹ اور گیس کی سہولت وقتاً فوقتاً روکی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سے کروڑوں روپے مالیت کی گھڑی چھین لی گئی
پاکستانی سفارتکار جن گھروں میں رہ رہے ہیں۔ ان گھروں کو مدت ختم ہونے سے قبل ہی خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چار سے پانچ پاکستانی سفارتکاروں کو اب تک گھر چھوڑنے کا حکم دیا جا چکا ہے۔