ن، م، ش سیسہ پلائی دیوارکی طرح متحد، پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے، مریم نواز

ن، م، ش سیسہ پلائی دیوارکی طرح متحد، پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے، مریم نواز


پاکپتن، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ  ن، م، ش سیسہ پلائی دیوارکی طرح متحد ہیں اور پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آج پاکپتن پہلے سے زیادہ صاف ستھرا اور سرسبز نظرآ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع کی یکساں ترقی ان کی ترجیح ہے، کیونکہ جب تک 38 اضلاع میں ترقی نہیں پہنچے گی، پنجاب حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ صوبہ نہیں بن سکتا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’’ستھرا پنجاب‘‘ میری امید سے بھی بڑا پروگرام بن چکا ہے، جو پورے صوبے میں بلا تفریق جاری ہے۔

مریم نوازنے بتایا کہ دسمبرتک 1100 الیکٹرک بسیں پنجاب کے مختلف شہروں میں سڑکوں پر ہوں گی، جن کا کرایہ صرف 20 روپے رکھا گیا ہے، جبکہ خواتین، بزرگ شہریوں اور طلبہ کے لیے الیکٹرک بسوں میں سفرمفت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ میانوالی اور وزیرآباد جیسے شہروں میں بھی جدید الیکٹرک بسیں چلیں گی اب کسی ضلع کو دوسرے ضلع سے صفائی مشینری منگوانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نومبر تک ایک لاکھ گھروں کی تعمیرمکمل کرے گی اور بہت جلد عوام کو تاریخی سبسڈی فراہم کی جائے گی، سیلاب تاریخی تھا مگرعوام کی خدمت بھی تاریخی رہی، انسانوں کے ساتھ ان کے مویشیوں کو بھی بچایا گیا۔

پنجاب حکومت کا بسنت منانے کی مشروط اجازت دینے پر غور

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ ہو رہا ہے اربوں روپے مالیت کے صاف پانی کے منصوبے اور انڈرگراؤنڈ اسٹوریج سسٹم پر کام جاری ہے جبکہ جہاں پانی نہیں پہنچتا وہاں گھرگھر فلٹریشن پلانٹ کے ذریعے پانی فراہم کیا جائے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top