میسرزمحمدی ایکسچینج پرائیوٹ لمیٹڈ کی کاروباری سرگرمیاں بند، لائسنس منسوخ

میسرزمحمدی ایکسچینج پرائیوٹ لمیٹڈ کی کاروباری سرگرمیاں بند، لائسنس منسوخ


اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے میسرز محمدی ایکسچینج پرائیوٹ لمیٹڈ کی زرمبادلہ سے متعلق تمام کاروباری سرگرمیاں بند کرتے ہوئے کمپنی کا اجازت نامہ منسوخ کردیا ہے۔

مرکزی بینک کے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ محمدی ایکسچینج نے زرمبادلہ کے کاروبار سے متعلق ضابطہ اخلاق اور مقررہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی، جس پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق لائسنس کی منسوخی کے بعد محمدی ایکسچینج پرائیوٹ لمیٹڈ اب زرمبادلہ کے کسی بھی کاروبار، کرنسی کی خرید و فروخت یا کسی قسم کی ایکسچینج سروسز فراہم کرنے کی مجاز نہیں رہی۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کمپنی سے کسی بھی قسم کا لین دین نہ کریں۔

پنجاب میں سرکاری و نجی اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

مرکزی بینک نے واضح کیا کہ زرمبادلہ کے کاروبار میں شفافیت، ضوابط کی پاسداری اور صارفین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے تاکہ مالیاتی نظام کو مستحکم رکھا جا سکے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top