میرپور، ماتھیلو کے قریب پنجاب سے کراچی جانے والی مال گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث اپ اورڈاؤن دونوں ٹریک مکمل طورپربلاک ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ریلوے ٹریفک معطل ہو گئی ہے۔
نیو کراچی ایوب گوٹھ میں بجلی کی بندش پراحتجاج، مرکزی شاہراہ بند
سکھرڈویژن سے تعلق رکھنے والے ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ تیزگام، پاک بزنس، قراقرم ایکسپریس سمیت متعدد مسافرٹرینوں کو مختلف اسٹیشنزپرروک دیا گیا ہے۔
روہڑی ریلوے اسٹیشن سے امدادی کرین اورٹیمیں فوری طورپرجائے حادثہ روانہ کردی گئی ہیں، حکام کے مطابق ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے اورجلد ریلوے نظام بحال کیے جانے کی امید ہے۔