مہنگے انٹرنیٹ والے ممالک میں پاکستان کا نمبر کونسا؟

مہنگے انٹرنیٹ والے ممالک میں پاکستان کا نمبر کونسا؟


پاکستان دنیا کے اُن 10 ممالک میں شامل ہو چکا ہے جہاں فکسڈ براڈبینڈ انٹرنیٹ سب سے زیادہ مہنگا ہے۔

یہ معلومات سال 2025 میں انٹرنیٹ کی قیمتوں سے متعلق جاری ہونے والی معروف ڈیجیٹل ریسرچ ادارے “وی آر سوشل” کی رپورٹ میں سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی صارفین کو فی میگابٹ فی سیکنڈ (Mbps) کی اوسط قیمت 0.53 امریکی ڈالر ادا کرنی پڑتی ہے، جو کہ نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک سے بھی زیادہ ہے۔

گھروں میں موجود پودے وائی فائی انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجہ قرار

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات دنیا کا سب سے مہنگا ملک ہے جہاں براڈبینڈ کی فی Mbps قیمت 4.31 ڈالر ہے، جبکہ گھانا، سوئٹزرلینڈ، کینیا اور مراکش بھی سرفہرست مہنگے ممالک میں شامل ہیں۔

پاکستان دسویں نمبر پر ہے، جو کہ جنوبی افریقہ، انڈونیشیا اور برطانیہ جیسے ممالک سے بھی مہنگا ہے، جہاں بالترتیب صارفین کو 0.50، 0.41 اور 0.36 ڈالر فی Mbps ادا کرنا پڑتا ہے۔

انٹرنیٹ اتنا مہنگا کیوں؟ 

پاکستان میں انٹرنیٹ کی قیمت زیادہ ہونے کی بڑی وجوہات میں مارکیٹ میں کم مقابلہ، فائبر نیٹ ورک کے پھیلاؤ کی سست رفتاری، اور دیہی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی شدید کمی شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق، ملک میں ڈیجیٹل ترقی کی رفتار اور عوامی رسائی کے درمیان خلا بڑھ رہا ہے، جو مستقبل میں معاشی اور تعلیمی ناہمواری کا سبب بن سکتا ہے۔

آن لائن کاروبار کے نئے قواعد و ضوابط جاری

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ دنیا کے بعض ممالک میں انٹرنیٹ انتہائی سستا دستیاب ہے۔ مثلاً رومانیہ میں صارفین صرف 0.01 ڈالر فی Mbps ادا کرتے ہیں، جبکہ روس اور تھائی لینڈ میں یہ قیمت 0.02 ڈالر ہے۔

چلی، پولینڈ، سنگاپور اور دیگر ممالک میں بھی انٹرنیٹ کی قیمتیں نہایت کم ہیں، جس کی بڑی وجہ وہاں کے مضبوط انفرااسٹرکچر اور مسابقتی ٹیلی کام سیکٹرز ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں مہنگے انٹرنیٹ کے باعث عام صارفین کے لیے تعلیم، روزگار اور کاروبار کے مواقع محدود ہو رہے ہیں۔

آئی فون 17 سیریز پاکستان میں فروخت کے لیے پیش ، قیمتوں کا اعلان

جبکہ دنیا میں ڈیجیٹل معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، پاکستان میں انٹرنیٹ کی بلند قیمتیں ملک کو پیچھے دھکیلنے کا سبب بن سکتی ہیں۔

ماہرین نے زور دیا ہے کہ حکومت پاکستان کو فوری طور پر ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جن سے نہ صرف انٹرنیٹ کی قیمتیں کم ہوں بلکہ اس کی دستیابی اور معیار میں بھی بہتری آئے۔ بصورت دیگر، ملک میں ڈیجیٹل تقسیم مزید گہری ہو سکتی ہے، جس کے اثرات ہر شعبے پر مرتب ہوں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top