اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ اور پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اور بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد ہائی کمیشن کے عملے کو کم کیا۔ جبکہ پاکستان سے بھارت جانے والے افراد کے ویزے فوری طور پر مسترد کیے گئے۔ پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی، علی امین گنڈاپور
اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ افسوسناک ہے۔ اور ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کے راستے پر گامزن ہے۔ اور زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہو رہے ہیں۔ ماضی میں مسلم لیگ ن کی حکومت میں پاکستان بڑی معیشت تھا۔ اور پی ڈی ایم حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ اب مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے۔