موٹروے کا اہم حصہ ٹریفک کیلئے بند

موٹروے کا اہم حصہ ٹریفک کیلئے بند


لاہور: ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے ایم 5 کا ایک حصہ سیلاب کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے پولیس ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزار رہی ہے۔ اور ملتان سے سکھر سفر کرنے والی گاڑیاں متبادل راستے سے سفر کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کی طرف ٹریفک جاسکتی ہے۔ اور اوچ شریف سے انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے ایم 5 پر سفر کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ترجمان موٹروے کے مطابق سکھر سے ملتان ایم 5 اوچ شریف انٹرچینج قومی شاہراہ پر سفر کیا جاسکتا ہے۔ اور شیر شاہ انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے ایم 5 کو جوائن کر سکتے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top