موٹروے پر تعمیراتی کام جاری، پولیس کی سفر کرنے والوں کو اہم ہدایت

موٹروے پر تعمیراتی کام جاری، پولیس کی سفر کرنے والوں کو اہم ہدایت


لاہور، موٹروے ایم–2 پر راوی پل کے مقام پرتعمیراتی کام جاری ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مرمتی اورتوسیعی کام کی وجہ سے پل کے اطراف میں ٹریفک کا دباؤ بڑھ سکتا ہے، جس کے پیش نظرموٹروے پولیس نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری اور پٹرولنگ موبائلز تعینات کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفرکے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور موٹروے پولیس کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔

ترجمان نے بتایا کہ ٹریفک بہاؤ کو بہتررکھنے کے لیے ہیوی ٹرانسپورٹ کوعارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ہلکی گاڑیوں کی آمدورفت متاثرنہ ہو۔

پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں توسیع، جلسے جلوسوں اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی

موٹروے پولیس نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفرسے قبل ٹریفک کی تازہ صورتحال ضرورچیک کریں اور کسی بھی مدد یا معلومات کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top