مون سون کے 8ویں سلسلے میں بہت زیادہ بارشیں ہوئیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے

مون سون کے 8ویں سلسلے میں بہت زیادہ بارشیں ہوئیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے


مون سون کے 8ویں سلسلے میں غیر معمولی بارشیں ریکارڈ کی گئیں، جس کے نتیجے میں راوی اور چناب سمیت پنجاب کے کئی دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔

ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق  20 اگست کوبھارت کے مختلف علاقوں خصوصاً ادھم پور میں 600 ملی میٹرتک بارش ہوئی، مقبوضہ کشمیرکے پہاڑی علاقوں سے بڑی مقدارمیں پانی راوی اورچناب میں داخل ہوا۔

ملک بھر میں بارشوں کی وارننگ! لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں کے زیرآب آنے کا خدشہ

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دریاؤں اورنالوں میں اب تک 15 لاکھ 34 ہزار کیوسک پانی آ چکا ہے، شاہدرہ کے مقام پرپانی کا بہاؤ 2 لاکھ 15 ہزارکیوسک تک پہنچ چکا ہے جبکہ 1988 میں اسی مقام پر3 لاکھ 46 ہزارکیوسک کا تاریخی ریلا آیا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ موجودہ سیلابی ریلا اب ہیڈ بلوکی کی طرف بڑھ رہا ہے، شیخوپورہ، ننکانہ، اوکاڑہ اورساہیوال کے اضلاع متاثرہوسکتے ہیں تاہم شیخوپورہ، ننکانہ اوراوکاڑہ میں حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہرکی کہ آئندہ چند روزمیں راوی میں پانی کی سطح میں بتدریج کمی آئے گی لیکن اسوقت بھی صورتحال مسلسل نگرانی کی متقاضی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top