مودی کے بجائے پاکستانی وزیراعظم کا شاندار استقبال

مودی کے بجائے پاکستانی وزیراعظم کا شاندار استقبال


اسلام آباد: پاکستان اور بھارتی وزرائے اعظم چین میں اکھٹے ہو گئے۔ چین میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کا شاندار استقبال کیا گیا۔ تاہم بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال روایتی رہا۔

جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی طاقتیں ایک بار پھر چین میں اکھٹی ہو گئیں۔ رواں سال پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے اعظم پہلی بار ایک ہی تقریب میں موجود ہیں۔

مبصرین کے مطابق چین کے شہر تیانجن میں پاکستان اور بھارتی وزرائے اعظم کے استقبال میں واضح فرق نظر آیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال ایک فاتح سربراہ مملکت جیسا ہوا۔ اور شہباز شریف کے ریڈ کارپٹ استقبال میں چین کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔ جبکہ بھارتی وزیر اعظم کا چین میں استقبال پھیکا سا دکھائی دیا۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی جدید ٹیکنالوجی اور طریقے پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے سود مند ہونگے ، وزیراعظم

دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے چین میں استقبال پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آئے۔ جبکہ بھارتی وزیر اعظم کو سوشل میڈیا پر انہی کے ملک میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین بھی شہباز شریف کے استقبال کو گرمجوش قرار دے رہے ہیں۔ اور نریندر مودی کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

پاکستانی صارفین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا چین میں پرتپاک ریڈ کارپٹ استقبال باعث فخر ہے۔ چینی جہازوں کے ذریعے بھارتی رافیل گرانے والے کا ایسا ہی استقبال ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کو تیانجن ایئرپورٹ پر گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top