مودی حکومت نے نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی

مودی حکومت نے نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی


سول سوسائٹی کی جانب سے  بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف’’معرکہ حق شہداء فورم ‘‘ کا باقاعدہ قیام عمل میں لاتے ہوئے بھارتی جارحیت کے شہداء کو انصاف دلانے کے لیے عالمی فورمز سے رجوع کا اعلان کیا گیا ہے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس میں رہنمائوں نے کہا کہ مودی حکومت نے نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی،ٹرسٹ ’’آپریشن سندور‘‘ کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ جنہوں نے بھارتی جارحیت کا مقابلہ اپنے خوں سے کیا۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجاد غنی نے استعفیٰ دے دیا

بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کی آواز بنیں گے ،مودی حکومت کو اسکی ننگی جارحیت اور معصوم شہیدوں کے خوں کا حساب دینا ہو گا۔

صدر معرکہ حق شہداء فورمُ کا مزید کہنا تھا کہ ٹرسٹ اہلخانہ کو قانونی، اخلاقی اور مالی معاونت فراہم کرے گا،حکومت شہداء کے اہلخانہ کی کفالت کے لیے فوری طور پر قومی سطح پر فنڈ قائم کرے۔

’’معرکہ حق شہداء فورم‘‘ صرف ایک نمائشی ٹرسٹ نہیں، بلکہ بھارت کے جنگی جرائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی مربوط حکمت عملی ہے۔

بھارت سندھ طاس معاہدے کو نہیں مانتا تو پاکستان ایک اور جنگ کرے گا،بلاول بھٹو

فورم کا مقصد شہداء کی قربانیوں کو قومی یادداشت کا حصہ بنانا اور بھارتی بیانیے کا مؤثر جواب دینا ہے،سول سوسائٹی کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو ہر سطح پر سپورٹ فراہم کرنے اور بھارتی مظالم پر عالمی بیداری کی مہم کا اعلان بھی کیا گیا۔

رہنمائوں نے کہا کہ ہمُ شہدا کے مشن کو زندہ رکھیں گے اور شہداء کے لواحقین کو انکا جائز حق دلا کر رہیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top