گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ موجودہ سیٹ اپ 5سال تک چلےگا،ملک سیاسی طور پر مضبوط ہے۔
جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک بار بار تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا،اگر کسی کوٹیکنوکریٹ کے خواب آرہے ہیں تو ہم کچھ نہیں کرسکتے۔
فیض حمید نے اکتوبر میں مجھ سے معافی مانگی،اسحاق ڈار
عوام کی سب سے بڑی مشکل بجلی کے بل ہیں،بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ ہواہے،صدرآصف علی زرداری بجلی کے بلوں میں کمی کے لیے کوشاں ہیں۔
نوازشریف کا بجلی بلوں میں سبسڈی کا اعلان خوش آئند ہے،پیپلزپارٹی ن لیگ کی حکومت کو مکمل سپورٹ کررہی ہے،ہم چاہتے ہیں موجود حکومت5سال مکمل کرے۔
بجلی بلوں میں ریلیف مشکل حالات میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے،آئی پی پیز پالیسی کو ریویو کرنا بہت ضروری ہے،ہمیں آئی پی پیز معاہدے آہستہ آہستہ ختم کرنے چاہئیں۔
پنجاب میں 500 یونٹس تک بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان
تھرکول منصوبے کے تحت 250 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہورہی ہے،تھرکول منصوبے کے تحت مرحلہ وار بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا ،آئی پی پیز سے انحصار ختم ہونا چاہیے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے۔