موجودہ حکومت دھکے سے چل رہی ہے، دھکا ناکام ہوا تو حکومت گئی، شیخ رشید

موجودہ حکومت دھکے سے چل رہی ہے، دھکا ناکام ہوا تو حکومت گئی، شیخ رشید


اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ حکومت دھکے سے چلائی جا رہی ہے۔ اور اگر کسی جگہ یہ دھکا ناکام ہوا تو حکومت ناکام جائے ہو گی۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے مقامی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ٹیم آئی ہوئی ہے۔ اور اس سے مذاکرات خفیہ رکھے جا رہے ہیں۔ یہاں ہر چیز خفیہ ہوتی ہے اور یہ خفیہ خفیہ کھیلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خزانے کی حالت نہایت مخدوش ہے۔ ایک جملہ جو نواز شریف عموما بولا کرتے تھے کہ”پلے نہیں دھیلا تے کردی میلا میلا“ تو اب یہ ان پر خود لاگو ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان انتظامیہ پاکستان کے تحفظات کو سنجیدگی سے لے، دفتر خارجہ

شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف جہاں جاتے ہیں ان کو گالیاں پڑ رہی ہیں، ان کو لوگ نازیبا الفاظ سے یاد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب جو سابقہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ ہوا۔ جو ان کے وزیروں اور نواز شریف کے ساتھ ہو رہا ہے، یہ بغیر سکیورٹی کے پھر کے دکھائیں۔ پاکستان کی زمین ان کے لیے تنگ ہو گئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top