ملک کے 25 دفاتر سے 32 ہزار پاسپورٹس چوری، تمام بلاک کر دیئے گئے

 ملک کے 25 دفاتر سے 32 ہزار پاسپورٹس چوری، تمام بلاک کر دیئے گئے


ایبٹ آباد سمیت ملک کے 25 پاسپورٹ دفاتر سے 32 ہزار 674 پاسپورٹس چوری ہونے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ڈی جی پاسپورٹ نے کمیٹی کو بتایا کہ اس معاملے میں جتنے پاسپورٹس جاری ہوئے تھے وہ تمام بلاک کر دیئے گئے ہیں انکی دوبارہ تجدید نہ ہوئی ہے اورنہ ہی آئندہ ہوگی، یہ واقعہ نہایت تشویشناک ہے کیونکہ ایسے پاسپورٹس کے غلط استعمال کے امکانات موجود ہیں۔

کنوینر کمیٹی طارق فضل چوہدری نے خدشہ ظاہرکیا کہ موجودہ حالات میں یہ پاسپورٹس غیرقانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جا سکتے تھے۔

حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ دو سال قبل نادرا اور پاسپورٹ کے نظام کا سائبر آڈٹ کیا گیا تھا اور اس کے بعد سسٹم کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کر دیا گیا۔

ڈی جی پاسپورٹ نے مزید بتایا کہ اس واقعے کے بعد سعودی عرب میں ایسے پاسپورٹ ہولڈرزکو پکڑا گیا جبکہ افغان شہریوں کو بھی سعودی حکام نے ڈی پورٹ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب نظام میں اتنی سختی کر دی گئی ہے کہ کسی جعلی پاسپورٹ یا شناختی دستاویز کا بننا یا استعمال کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔

ساہیوال بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کردیا

کمیٹی میں سوال اٹھایا گیا کہ مشکوک شناختی کارڈز اورپاسپورٹس کا تناسب کتنا ہے۔ اس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے ڈی جی پاسپورٹ کو ہدایت دی کہ اس واقعے کی مکمل انکوائری رپورٹ جلد از جلد جمع کرائی جائے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top