محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
پشاور میں ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد تک جانے کا امکان ہے، خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بیشتر اضلاع میں آج بارش ہونے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے، پنجاب اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب میں 60 ہزار بچوں کا تعلیمی سلسلہ منقطع، ٹینٹ اسکولز قائم کرنے کا فیصلہ
گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، آزاد کشمیر کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، بالائی اور وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش آزاد کشمیر مظفرآباد (سٹی 61 ملی میٹر، ایئرپورٹ 30 میٹر) ہوئی، کوٹلی میں 30 ملی میٹر، راولا کوٹ میں 23 ملی میٹر، گڑھی دوپٹہ میں 11 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
شیخوپورہ میں 22، گجرات میں 20، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 14 ملی میٹر، سٹی 12 ملی میٹر)، حافظ آباد میں 13 ملی میٹر، منگلا میں 12 ملی میٹر، جہلم میں 10، نارووال میں 06، ملتان ایئرپورٹ میں 04، گوجرانوالہ میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔