ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی

ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی


محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم جنوب مشرقی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

سیاحتی مقام ناران میں نکاح نامے کے بغیر داخلے پر پابندی کی خبر جھوٹی نکلی

اسلام آباد میں موسم گرم اورخشک رہے گا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عمر کوٹ، تھرپارکر، بدین، مٹھی اور سجاول میں بارش ہونے کی توقع ہے، آزاد کشمیر میں موسم خشک جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

قلات میں زلزلے کے جھٹکے،شدت2.8 ریکارڈ

چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top