ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی


محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور ملحقہ علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

گیس کنکشنز بحال کر کے بہت غلط کیا گیا،شاہدخاقان عباسی

محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث مشرقی پنجاب کے اضلاع اسموگ کے زیر اثر رہیں گے، شہریوں کو احتیا طی تدابیر اختیار کرنے کی ہدا یت کی گئی ہے۔

اسلام آباد، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم weather خشک اور سرد رہے گا۔ لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، فیصل آباد، سیا لکوٹ، خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں بھی اسموگ رہنے کی توقع ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے چترال، دیر، سوات،کوہستان،کرم اور مانسہرہ میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

پنجاب نے آٹے کی فراہمی پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی ،عظمیٰ بخاری

آزادکشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہا، پنجاب کے مشر قی اضلاع میں اسموگ چھائی رہی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top