نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے اگلے ہفتے کیلئےممکنہ موسمی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں آج (منگل)سے 8 اگست تک شدید بارشوں کاامکان ہے ۔
دریائے چناب اور دریائے جہلم میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر بہاؤ تیزہونے کا امکان ہے ، سوات و پنجکوڑہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
4مسافر ٹرینوں میں 3، 3 بوگیوں کے اضافے کا فیصلہ
تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج میں نچلے درجے کاسیلاب ہے،آئندہ دنوں میں درمیانے درجے تک پہنچنے کا امکان ہے،ہنزہ،گانچھے اور شگر میں اچانک سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں کے نتیجے میں تربیلا ڈیم 94 اور منگلا ڈیم 61 فیصد بھر چکے ہیں ، شمال مشرقی و وسطی پنجاب میں نکاسی آب کیلئےمتعلقہ ادارے ڈی واٹرنگ پمپس تیار رکھیں۔
سونا 1500 روپےسستا ،فی تولہ3 لاکھ 58 ہزار روپے کا ہوگیا
ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریزکیا جائے۔