ملک میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے ۔
محرم 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔
اختلافات کے باعث بھارت کی امریکا سے معاہدے کی امیدیں دم توڑ گئیں
وزارت مذہبی امور،اسپارکو،محکمہ موسمیات سمیت متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک تھے جبکہ کراچی،لاہور،پشاور اور اسلام آباد میں زونل رویت کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے۔
اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق کل بروز جمعہ 27 جون کو ہجری سال کا پہلا دن یعنی یکم محرم الحرام ہوگا۔
این ڈی ایم اے نے آج سے 28جون تک مون سون بارشوں کاالرٹ جاری کردیا
9 محرم الحرام 5 جولائی بروز ہفتہ اور یوم عاشور 10 محرم 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔