پی ڈی ایم اے نے ملک میں سردیوں کے آغاز سے متعلق پیشگوئی کر دی ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم کے تیور بدلنے لگے ہیں، صبح اور رات کے وقت خنکی جبکہ دن میں دھوپ کا راج برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سردیوں کی آمد اکتوبر کے آخر میں متوقع ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ فی الحال بارشوں کا کوئی امکان نہیں، تاہم ماہِ اکتوبر کے اختتام پر ہونے والی بارش کے بعد گرمی کا خاتمہ اور سردیوں کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔