سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت نہ آئین ہے اور نہ ہی جمہوریت ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام ” کوئسچن آور” سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرحکومت سوچتی ہے ملک میں جمہوریت ہے تو اللہ ہی حافظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے ہر ایک ناراض ہے، مولانا فضل الرحمان کا اصولی مؤقف ہے، مدارس رجسٹریشن کا معاملہ حل ہو تو اچھی بات ہے۔
وزیراعظم نے ہمارے موقف کا مثبت جواب دیا،مولانا فضل الرحمان
انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی کارکردگی سے خطرہ ہے، ملک میں گروتھ نہیں،ترقی ہو نہیں رہی، جس حکومت کے پاس مینڈیٹ نہ ہو اس کا کرسی پر بیٹھنا ہی مشکوک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خرم دستگیر کا نوازشریف سے ملاقات سے متعلق بات کرنا مناسب نہیں، گھر کی بات گھر کے اندر ہی رہنی چاہئے، ہماری کوشش ہے کہ ملک کیلئےکچھ اچھا کریں، ملک میں یہ جو جھگڑا چل رہا ہے یہ پاکستان کو بہت کمزور کررہا ہے۔