ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم

ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم


سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔

ایس این جی پی ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹرعامر طفیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب صارفین کو گھروں میں گیس کی فراہمی دوبارہ ممکن ہو گئی ہے اور ایل این جی کنکشنز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک

انہوں نے کہا کہ ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفس میں ایک خصوصی مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے اس کے علاوہ ریجنل سطح پر بھی مانیٹرنگ یونٹس قائم کئے گئے ہیں تاکہ صارفین کی درخواستوں پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ دو لاکھ 45 ہزار صارفین کے ڈیمانڈ نوٹس پہلے ہی جمع تھے انہیں خطوط جاری کر دیے ہیں تاکہ وہ اپنے کنکشنز کی تنصیب مکمل کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی ترجیح ان صارفین کو دی جائے گی جو پہلے سے رقم جمع کرا چکے ہیں۔

گاڑی تحفہ کرنے کی اسکیم بارے حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان اتفاق ہو گیا

انہوں نے کہا کہ کنکشن حاصل کرنے کے خواہش مند افراد ارجنٹ فیس جمع کرا کر جلدی کنکشن بھی حاصل کر سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس سال تین لاکھ نئے کنکشنز دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اگلے سال سے ہر سال چھ لاکھ نئے گیس کنکشنز دیے جائیں گے۔

ایم ڈی ایس این جی پی ایل کا کہنا تھا کہ ہماری ایل این جی سے ایل پی جی سلنڈر تقریباً تیس فیصد مہنگا ہے، انہوں نے کہا کہ اب صارفین کو مہنگے سلنڈر خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب گیس براہ راست گھروں تک پہنچے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top