کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جولائی سے گھریلو اور کمرشل صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں وقفے وقفے سے اضافہ کیا جائے گا،گیس کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کو کرائی گئی حکومتی یقین دہانیوں کا حصہ ہے۔
موٹر سائیکلز کی فروخت میں 33.15 فیصد اضافہ
گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ ساڑھے 24 کھرب روپے سے زائد ہوچکا ہے،دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے بجٹ پر مذاکرات جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ،نان فائلرز کیلئے گاڑیاں اور جائیداد کی خریداری پر پابندی ہوگی،نان فائلرزمالی لین دین کی ٹرانزیکشن نہیں کرسکیں گے۔
پانی بند کرنے کی بھارتی دھمکی، چین کا پاکستان میں مہمند ڈیم کی تعمیر میں تیزی لانے کا فیصلہ
نئے بجٹ میں نان فائلرز کیلئے آسانی نہیں بلکہ مزید سختی ہوگی،ٹیکس سسٹم سے نان فائلرز کی کیٹگری ختم کرنے پر کام جاری ہے۔ آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا تاجر دوست اسکیم اپنے اہداف پورے نہیں کر سکتی۔
غیر رجسٹرڈ دکانداروں پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کے مثبت نتائج ملے،ٹیکس نادہندگان کے بارے میں تھرڈ پارٹی ڈیٹا کا تجزیہ جاری ہے،ٹیکس نظام کو مؤثربنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔