ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی اسٹورز بند کردیے گئے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پرآج سے تمام خرید و فروخت بند ہوگی۔قبل ازیں وزارتِ خزانہ نے 31 جولائی تک یوٹیلیٹی اسٹورز کی تمام سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔
پشاور ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش اور نج کاری پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قائم کردہ اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
وزارتِ خزانہ کےاعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملازمین کے لیے منصفانہ اور مالی طور پر قابلِ عمل وی ایس ایس پر تفصیلی غور کیا گیا، کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹور سے متعلق نج کاری کمیشن سے مشاورت کی سفارش کی۔
اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے اثاثہ جات کی فروخت کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی نے قانونی و آپریشنل پہلوؤں کے جائزے کے لیے سب کمیٹی تشکیل دے دی۔
ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں،وفاقی وزیر رانا تنویر
سب کمیٹی رواں ہفتے وی ایس ایس پلان پر رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی کی سفارشات جلد وزیرِ اعظم کو پیش کی جائیں گی۔
کمیٹی کو یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش، ملازمین کے لیے وی ایس ایس پلان بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔