ملزمان کا تھانہ تاندلیانوالہ پرحملہ، حوالات میں بند 3 بھائی قتل،ایک شدید زخمی

ملزمان کا تھانہ تاندلیانوالہ پرحملہ، حوالات میں بند 3 بھائی قتل،ایک شدید زخمی


فیصل آباد میں پانچ بجے کے قریب تھانہ صدر تاندلیانوالہ پرآتشیں اسلحہ سے مسلح نامعلوم ملزمان کا حملہ، فائرنگ کرکے حوالات میں بند 3  بھائیوں قتل جبکہ ایک کو شدید زخمی کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والے ملزمان تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں درج مقدمہ نمبری 1209/24 بجرم ت پ میں ملزم تھےاورتھانہ صدر کی حوالات میں بند تھے۔

کرم امن معاہدے کی خلاف ورزی، نفرت انگیز تقاریر پر 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج

نامعلوم مسلح ملزمان تھانہ صدرکی عمارت کے پیچھے سے سیڑھی لگا کرتھانے میں داخل ہوئے تمام تھانیداروں کے کمروں کو کنڈی لگائی اورحوالات پراندھا دھند فائرنگ کردی۔

ملزمان کو دیکھتے ہی ڈیوٹی پرموجود تھانہ کے سنتری نے فائرنگ کی جس پر ملزمان نے بھی سنتری اور حوالات میں موجود ملزمان پر فائرنگ شروع کر دی۔

قتل وغارت کے بعد ملزمان وقوعہ کرنےکے بعد آرام سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، اطلاع پر سی پی او فیصل آباد کامران عادل بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top