ملتان کے اسپتالوں میں گیسٹرو کے کیسز میں خطرناک اضافہ

ملتان کے اسپتالوں میں گیسٹرو کے کیسز میں خطرناک اضافہ


ملتان میں گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نشتراسپتال میں 70 مریض، شہبازشریف اسپتال میں 21، چلڈرن کمپلیکس اسپتال میں 15 بچوں اورڈی ایچ کیو اسپتال میں 8 مریض گیسٹرو سے متاثر ہوکرلائے گئے۔

کراچی کے ہوٹلوں کو ناقص گوشت سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار

طبی ماہرین کے مطابق موسم کی شدت، ناقص خوراک اورآلودہ پانی گیسٹرو کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات ہیں، اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے اورایمرجنسی وارڈز میں خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ صاف پانی استعمال کریں اورکھانے پینے میں احتیاط برتیں تاکہ بیماری سے بچا جا سکے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top